احمد آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی پولیس کی ٹیم نے گجرات میں 2008 سلسلہ وار بم دھماکوں کے مبینہ سرغنہ صفدر ناگوری کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ وہ اس مقدمہ کے سلسلہ میں 2008 سے سابرمتی سنٹرل جیل میں ہے ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل انسپکٹر شیوکمار نے میڈیا کو بتایا کہ صفدر ناگوری ایک تیرہ سال قدیم مقدمہ کے سلسلہ میں مطلوب ہے ۔ 2001 میں اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے سلسلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔۔