صرف 18 ہزار آئی آئی ٹی امیدوار کوالیفائی

نئی دہلی 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے آج کہاکہ اِس سال صرف 18,138 امیدوار IIT-JEE (اڈوانسڈ) امتحان میں کوالیفائی کرسکے جس کے بعد حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے یقینی بنایا کہ ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی اسٹوڈنٹس کو اُن کے لئے محفوظ نشستوں پر داخلہ حاصل ہوجائے۔ وزیر موصوف نے راجیہ سبھا میں کہاکہ اِن باوقار اداروں کے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں طالبات کے تناسب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔