پاکستان کو بھرپور خطرہ ، فوج سے تیار رہنے کی خواہش : راحیل شریف
اسلام آباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنایا کہ صرف پرویز مشرف کے خلاف دستور کی اہمیت کم کرنے اور غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ سابق چیف جسٹس عبدالحمید دوگر کی اپیل کے پرویز مشرف پر علحدہ طور پر مقدمہ چلایا جائے اور تحقیقات کیلئے بھی ان سے علحدہ طور پر سوالات کئے جائیں، پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف جنرل مشرف پر ہی مقدمہ چلایا جاسکتا ہے کسی اور پر نہیں۔ دریں اثناء پاکستانی فوج کے سربراہ نے فوج کو انتباہ دیا کہ پاکستان کو بھرپور خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے خواہش کی کہ فوج اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرے اور کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔ جنرل راحیل پاکستانی پنجاب کا دورہ کررہے تھے۔ انہو ںنے وہاں فوج کی جنگی مشقوں اور روایتی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سربراہ فوج نے یہ جائزہ فضائی طور پرلیا جبکہ جنگی مشقیں زمینی فوج کے علاوہ لڑاکا ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔