چندی گڑھ۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لعل کھٹرکا کہنا ہے کہ اب ریاست میں کھلی جگہوں پر نماز ادا نہیں کی جائے گی بلکہ صرف مسجدوں میں نماز ادا کی جائے گی ۔ کٹھرنے کہا کہ ہریانہ میں عوامی مقامات پر نماز نہیں پڑھی جائے گی ۔ انہوں نے آج کہا کہ آج کل کھلے میں نماز زیادہ پڑھی جارہی ہے ‘ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر نافذ کروانا ان کا کام ہے ‘ ایسے میں نماز عیدگاہ یا مسجد میں ہی پڑھی جانی چاہیئے ۔خیال رہے کہ کھٹرکا یہ بیان گر گرام میں کھلے میں نماز پڑھنے کو لیکر ہوئے تنازعہ کے بعد آیا ۔ گرو گرام کے میں کھلے میں نماز پڑھنے کی کچھ شرارت پسند عناصر نے مخالفت کی تھی اور نماز ادا کررہے لوگوں کو دھمکی دے کر بھگادیا تھا ۔ اس معاملہ میں6افراد کو گرفتار کیا گیا ۔