14 اور 15 فروری کو امریکہ، کینیڈا، عمان، کویت، مصر اور پاکستان سے اسکالرس کی آمد
حیدرآباد 9 فروری (پریس نوٹ) صدی تقاریب عرس شریف شیخ الاسلام حضرت انوار اللہ فاروقی علیہ الرحمۃ بانی جامعہ نظامیہ کے ضمن میں 14 اور 15 فروری کو دو علمی مذاکرے زیرنگرانی امیر جامعہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری منعقد ہوں گے۔ عربی مذاکرہ ہفتہ 14 فروری کو 10 بجے دن اُردو مسکن خلوت منعقد ہوگا۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے۔ نائب شیخ الجامعہ جامعہ ازہر مصر فضیلۃ الشیخ صلاح الھدھد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اتوار 15 فروری کو اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ نامپلی میں 10 بجے دن بزبان اُردو انگریزی علمی مذاکرہ بعنوان ’’حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ عالم اسلام کی ایک اہم پہلو شخصیت‘‘ منعقد ہوگا۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ اسٹیٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہفتہ 14 فروری کے عربی مذاکرہ میں مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی، مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر پروفیسر ایفلو یونیورسٹی، مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری پروفیسر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی، مولانا ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی لکچرار مانو، مولانا ڈاکٹر محمد جلال رضا فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد و فارغ التحصیل جامعہ ازہر مصر، فضیلۃ الشیخ محمد عبدالعزیز رفاعی کویت اور مولانا ڈاکٹر سعید بن مخاشن لکچرار مانو (لکھنؤ) ، حضرت شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات پر عربی زبان میں تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ اتوار 15 فروری بزبان اُردو و انگریزی علمی مذاکرہ میں کینیڈا سے شیخ زاہد اور عمان سے شیخ فاروق ڈنگل مہمان خصوصی شرکت اور انگریزی زبان میں مقالے پیش کریں گے۔ سجادہ نشین روضہ بزرگ گلبرگہ شریف مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی، مولانا ڈاکٹر سید عطاء اللہ الحسینی قادری الملتانی سابق صدر شعبہ معارف اسلامیہ جامعہ ملیہ کراچی پاکستان، مفتی منظرالاسلام ازہری فارغ التحصیل جامعہ ازہر مصر مقیم امریکہ، ڈاکٹر غلام یحیٰی انجم صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ہمدرد نئی دہلی، مولانا ڈاکٹر بشیر الحق قریشی لطیفی شیخ التفسیر دارالعلوم لطیفیہ ویلور، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اُردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی اور جناب میر کمال الدین علی خان حضرت بانی جامعہ کی شخصیت اور خدمات پر اُردو زبان میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔