صدر کووند کی کل شام آمد

حیدرآباد /3 اگست ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 5 اگست کو آئی آئی ٹی حیدرآباد کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ کووند کل شام حیدرآباد پہونچیں گے ۔ صدر جمہوریہ بالعموم موسم سرما میں جنوبی ہند میں روایتی تعطیلات کیلئے ہر سال حیدرآباد کا دورہ کیا کرتے ہے اور راشٹرپتی نیلائم میں ان کا قیام رہتا ہے جو ایک اہم صدارتی تفریح گاہ بھی ہے ۔