واشنگٹن 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ چین کے صدر کی میعاد کے لئے مقررہ حد برخاست کرنے چین کے منصوبہ پر فکرمند نہیں ہیں۔ یہ ایسا اقدام ہے جس سے چین کے موجودہ صدر ژی جن پنگ کو تاحیات حکمرانی کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ٹرمپ نے کہاکہ یہ فیصلہ کرنا چین پر منحصر ہوگا کہ اس ملک کے لئے کیا بہتر ہوگا۔ عوامی جمہوریہ چین کی 1949 ء میں تاسیس کے بعد سے برسر اقتدار چین کمیونسٹی پارٹی نے اتوار کو ملک کے دستور میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔
ہندوستان میں ہرلے ڈیوڈ سن
موٹر سیکلس پر ٹیکس کی مذمت
واشنگٹن 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر ایک مرتبہ ہندوستان میں ہرلے ڈیوڈسن موٹر سیکلس پر بھاری درآمدی ڈیوٹی کا مسئلہ اُٹھایا اور کہاکہ اس پُرتعیش موٹر سیکل پر عائد درآمدی ڈیوٹی کو 75 فیصد سے گھٹاکر 50 فیصد کرنے نئی دہلی کے حالیہ اعلان سے واشنگٹن کو کچھ نہیں ملا ہے۔