صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی آج یو پی ایس سی صدر نشین سے ملاقات

حیدرآباد 22 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین جی چکرا پانی کل پیر کو نئی دہلی میں یو پی ایس سی کے صدر نشین دیپک گپتا سے ملاقات کرینگے ۔ اس ملاقات کے موقع پر مسٹر چکراپانی امکان ہے کہ یو پی ایس سی صدر نشین کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات کے عمل کو تیز کرنے کئے گئے اقدامات سے واقف کروائیں گے ۔ امکان ہے کہ وہ تقررات کے معاملہ میں یو پی ایس سی کے ماڈل کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ کسی رکاوٹ کے بغیر تقررات کے عمل کو نئی ریاست تلنگانہ میں بھی یقینی بنایا جائے ۔ ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں کئی عہدوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جلد اعلامیہ کی اجرائی کا امکان ہے ۔