حیدرآباد۔یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں حاضری کے بعد کل 2 ڈسمبر کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ محمد سلیم نے مکہ مکرمہ میں تین دن قیام کیا اور عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ حکومت سعودی عرب کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ وہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مدینہ منورہ میں موجود تھے اور روضۂ اقدس پر حاضری دی۔ اس موقع پر مدینہ منورہ میں خصوصی عبادتوں کا اہتمام کیا گیا۔ مدینہ منورہ میں صدرنشین وقف بورڈ کی ملاقات امام مسجد نبویؐ سے ہوئی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں نے دونوں مقامات پر صدرنشین وقف بورڈ سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی ستائش کی۔