صدر فرانس کے دورہ کے موقع پر جیتاپور نیوکلئیر کارخانے کے چوکھٹے کا معاہدہ متوقع

نئی دہلی ۔ 25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور فرانس امکان ہے کہ ایک فریم ورک معاہدہ پر دستخط کریں گے ۔ تاکہ جیتاپور نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ پراجکٹ صدر فرانس ایمانیول میکرون کے آئندہ ماہ دورہ کے موقع پر مکمل کیا جاسکے ۔ چھ ری ایکٹرس پر مشتمل اس پراجکٹس میں 1650 میگاواٹ برقی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔یہ ملک گیر سطح پر نیو کلیئر برقی توانائی کا سب سے بڑا کارخانہ ہوگا جو فرانس کی امداد سے قائم کیا جائے گا ‘ تاہم اس کا عام چوکٹھا معاہدہ جس کے تحت تمام تفصیلات جیسے کارخانے کے قیام کی لاگت اور جیتاپور نیوکلئیر برقی توانائی پلانٹ میں استعمال کی جانے والی ٹکنالوجی کی تفصیلات درج کی جائیں گی ۔ مہاراشٹرا کے ضلع رتناگری میں قائم کیا جانے والا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر امکان ہے کہ صدر فرانس ایمانیول میکرون کے دورہ ہند کے موقع پر دستخط کئے جائیں گے ۔