نئی دہلی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس ایمانیول میکرون 4 روزہ اولین دورہ ہند پر /9 مارچ کو پہونچے گے ۔ اس کے دوران وہ ہندوستان کے ساتھ معاشی ، سیاسی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے ۔ جیتاپور نیوکلیر برقی توانائی کارخانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط بھی متوقع ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی وفد کی سطح پر صدر فرانس سے /10 مارچ کو بات چیت کریں گے ۔ دونوں قائدین بین الاقوامی شمسی اتحاد کی کانفرنس کی مشترکہ طور پر اگلے دن صدارت بھی کریں گے ۔ اس اقدام کا مقصد شمسی توانائی پر قابو پانا ہے ۔ صدر فرانس کی شریک حیات برشا ماری کلاڈ مائیکلرون بھی ان کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر آرہی ہیں ۔