صدر سنگا پور کا عنقریب دورہ ہند

سنگا پور 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر سنگا پور ٹان کینگ یام اندرون دو ہفتہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں ۔ سنگا پور کے ٹرانسپورٹ منسٹر لوئی ٹوک یونے کل ایک بیان دیتے ہوئے اس بات کی توثیق کی ۔ صدر ٹان کینگ یام دو ہفتہ کے اندر دہلی پہنچنے والے ہیں جہاں وہ ہندوستانی قائدین سے ملاقات کر تے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جاری باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب پیشرفت کریں گے ۔ ہندوستان اور سنگا پور اپنے سفارتی تعلقات کے 50 سال منارہے ہیں۔ مسٹر لوئی نے کہا کہ 50 سال قبل جب سنگاپور نے آزادی حاصل کی تھی۔