صدر روس ولادیمیر پوٹین کی مصر میں آمد

قاہرہ ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹین آج دو روزہ دورۂ مصر پر قاہرہ پہونچ گئے ۔ اُن کی بات چیت میں سرفہرست انسداد دہشت گردی کوششیں اور شام کا بحران ہے ۔ پوٹین کا استقبال صدر مصر عبدالفتح السیسی نے کیا ۔ اپنے دورہ کے موقع پر پوٹین انسداد دہشت گردی تعاون اور شام کے بحران پر صدر السیسی سے تبادلۂ خیال کریں گے ۔ بات چیت کا مرکز توجہ قریبی معاشی و دفاعی تعاون ہوگا ۔ پوٹین کا دورۂ مصر صدر روس بننے کے بعد دس سال میں پہلا دورہ ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات حالیہ مہینوں میں بہتر ہوچکے ہیں۔