حیدرآباد /28 فروری ( این ایس ایس ) صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے آج الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش میں صدر راج کا نفاذ جمہوریت پر داغ ہوگا ۔ کانگریس پارٹی ایک مستحکم حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بدعنوانیاں اور بے قاعدگیاں عام ہوگئی تھی ۔ وائی ایس آر کانگریس اور ٹی آر ایس کو دفن کردینے کا خواب دیکھنے والی کانگریس اپنی کھودی ہوئی قبر میں گر گئی ہے ۔ تلگودیشم لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے صدر راج کا نفاذ اس لئے کیا کیونکہ اسے اپنے ارکان اسمبلی اور وزراء کی ناراضگی کا سامنا ہے ۔