صدر راج نافذ کر دکھانے مرکز کو ممتا بنرجی کا چیلنج

کولکتہ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شردھا اسکام کے سلسلے میں ان کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے ایک دن بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مودی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ وہ ان کے خلاف ’’قصداً‘‘ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ریاست میں صدر راج نافذ اور انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔ ممتا بنرجی نے پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مجھے کس طرح جیل میں ڈالتی ہے، میں دیکھوں گی، اگر ہم کو ضرب پہونچائی گئی تو ہم اس کا جواب دیں گے، ہم تمام چیلنجس کو قبول کرتے ہیں۔