حیدرآباد 31 جولائی ( سیاست نیوز ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ہفتہ 2 اگسٹ کو مختصر دورہ پر حیدرآباد پہونچیں گے ۔ صدر جمہوریہ نلسر یونیورسٹی آف لا شامیر پیٹ کے 12 ویں سالانہ کنونشن میں شرکت کرینگے ۔ اس کنونشن سے گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا چیف جسٹس ہائیکورٹ بھی خطاب کرنے والے ہیں۔