صدر جمہوریہ کی صدر بولیویا کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج صدر بولیویا کو بحیثیت صدر ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہوں گے۔ صدر بولیویا ایوو موریلس آئما کو دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ صدر پرنب مکرجی نے کہا کہ میری بہترین خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور ہندوستان کے عوام کواُمید ہے کہ بولیویا کے عوام کے ساتھ تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔ آپ کی کامیابی بولیویا کے عوام کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے کیونکہ آپ کی قیادت ایک طاقتور قیادت ہے۔ ہندوستان اور بولیویا کے باہمی تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ پہونچنے کی توقع ہے۔