نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا صدر منتخب ہونے پر ریووین ریوین کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کا باہمی تعاون تجارت، معیشت اور صیانت کے شعبوں میں مزید مستحکم ہوگا۔ اپنے پیام تہنیت میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ وہ ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مملکت اسرائیل کے صدر کے عہدہ پر ان کے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کی بنیاد پر مزید گہرے ہوں گے۔