جموں۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مختلف وجوہات اور عناصر کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام کے عزم ‘ استقلال اور حوصلہ کی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تعریف کی ۔ مسٹر کووند نے اپنے لئے ترتیب دیئے گئے امر محل جموں میں ایک عشائیہ کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر نے کئی اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور انہوں نے وادی کے عوام پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشی اور تعلیمی میدانوں میں صرف کریں ۔ انہوں نے صوبہ اور عوام دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر تاریخی طور پر مختلف قسم کے تمدن اور مدہبی اکائیوں جیسے گوتم بدھ ‘ صوفی ازم ‘ شیوازم اور سکھ ازم کا مسکن رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے ماتا ویشنوی دیوی کے پیدل درشن اور لال چوک میں شاپنگ کی یادوں کو بھی تازہ کیا ۔ گورنر این این ووہرا نے مسٹر کووند اور فرسٹ لیڈی مسز سونیا کووند کے اعزاز میں گورنر ہاؤز میں عشائیہ بھی ترتیب دیا ۔