امراوتی 23 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 27 ڈسمبر کو آندھرا پردیش کا دورہ کرینگے اور معاشی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے علاوہ دیگر پروگرامس میں شرکت کرینگے ۔ صدر جمہوریہ 27 ڈسمبر کو 10.30 بجے دن آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی میں انڈین اکنامک اسوسی ایشن کی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرینگے ۔ بعد ازاں وہ ریاست کے عبوری ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کرینگے ۔ صدر جمہوریہ 27 ڈسمبر کو حیدرآباد سے امراوتی کیلئے روانہ ہونگے ۔