صدر جمہوریہ اور وزیراعظم گاندھی جی کی 150 ویں

یوم پیدائش تقریب عالمی سطح پر منانے کے خواہاں
نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب کو عالمی معیار کی تقریب منانے کے خواہاں ہے اور اس کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ صدرجمہوریہ نے قومی کمیٹی برائے 150 ویں یوم پیدائش تقریب کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کا اصول اہنسا آج کی پرتشدد دنیا میں انتہائی کارآمد ہے جس کو دہشت گردی اور دیگر قسم کے تشدد کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پرزور انداز میں کہا کہ تمام پروگراموں کو آزادی ہند سے مربوط ہونا چاہئے اور جنہیں اس انداز میں تیار کیا جانا چاہئے کہ وہ ہندوستان کی آزادی کے بارے میں عوام تک پیغام پہنچا سکیں۔ انہوں نے اظہارمسرت کیا کہ گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب کو عالمی معیار کی بنانے کی ان کی تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی اور ان کی تعلیمات وقت کی قید سے آزاد ہیں اور انہیں دنیا بھر کے عوام کیلئے ایک نظام کی حیثیت اختیار کرنا چاہئے تاکہ وہ ہندوستان کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔