بیجنگ ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان چین کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ چین سے ترکی کے تعلقات بہتر بناسکیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان شورش زدہ چینی صوبہ ژن جیانگ میں ایغور مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش پر حکومت ترکی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ ایغور ترک مسلمانوں پر ماہ رمضان میں روزے رکھنے کی بناء پر حکومت کی چین کی جانب سے مظالم کئے گئے تھے۔ صدر ترکی کے ہمراہ توقع ہیکہ 100 تاجروں کا ایک وفد بھی ہوگا تاکہ تجارت اور صیانت کے مسائل پر تبادلہ خیال کرسکے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہیکہ اردغان کے دورہ سے سیاسی مسائل پر باہمی مواصلات اور روابط میں اضافہ ہوگا۔ ایغور مسلمان ترکی زبان والے والا نسلی گروپ ہے جو ہر سال رمضان میں روزوں کا اہتمام کرتا ہے جس کی وجہ سے حکومت چین ان پر ناقابل بیان مظالم کرتی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہیکہ ایغور مسلمانوں کا مسئلہ چین ۔ ترکی تعلقات پر اثر انداز ہوگا ۔