صدر بی جے پی امیت شاہ کی آمد

شمس آباد ۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) صدر بی جے پی امیت شاہ آج تلنگانہ و آندھرا پردیش کے دورہ کے سلسلہ میں حیدرآباد پہنچے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پارٹی کارکنوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ایر پورٹ پر صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی، بدم بال ریڈی، کرشنم راجو فلم اداکار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ایر پورٹ پر کرشنم راجو کی جیب سے پرس کا سرقہ کرلیا گیا جس میں رقم کے علاوہ دیگر کارڈز موجود تھے۔