تہران ۔ 16 ۔ جون سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی کے اختیارات کو آج ایک تازہ چیلنج درپیش ہوا، جب 60 ارکان پارلیمنٹ نے سرزنش کے کاغذات پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس تحریک میں علی اصغر پانی پر فرائض کی انجام دہی کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔ 24 جون کو قرارداد پر رائے دہی مقرر ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا کے بموجب سادہ اکثریت کے حصول کیلئے اسے 290 ارکان کی تائید ضروری ہوگی۔ دریں اثناء ایران کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کار نے آج کہا کہ ختم جون تک قطعی آخری مہلت نیوکلیئر معاہدہ کیلئے کوئی مقدس دن نہیں ہے۔ اس میں ضرورت ہو تو مزید توسیع ممکن ہے۔