صدر اوباما کے دورہ کینیا پر ان کی دادی پکوان کریں گی

نیروبی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر بارک اوباما کی کینیائی دادی ماما سارا نے عہد کیا ہیکہ وہ اپنے پوتے کے دورہ کینیا کی صورت میں ان کیلئے روایتی غذا تیار کرے گی۔ کینیا بارک اوباما کے والد کا مقام پیدائش ہے۔ وہ جاریہ ماہ کے اواخر میں یہاں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کی دادی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیا پکوان کریں گی، اس بارے میں وہ صرف اتنا کہنا چاہتی ہیکہ وہ دستیاب روایتی غذا ان کیلئے تیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مچھلی، مرغ اور مکئی کا شوربہ تیار کریں گی۔ اس سے کوئی فرخ نہیں پڑتا کہ بارک اوباما امریکہ کے رکن سینٹ ہیں یا صدر ۔ انہیں وہی کھانا ہوگا جو وہ ان کیلئے تیار کریں گی۔
چین میں طاقتور زلزلہ سے 6 اموات 3 ہزار مکانوں کو نقصان
بیجنگ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ نے جس کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، آج 3 ہزار مکانوں اور عمارتوں کو زمین دوز کردیا۔ ژنجیانگ کے ایغور خوداختیار علاقہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 48 زخمی ہوگئے۔