واشنگٹن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے خلاف نہ بولنا خواتین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ملک کی مشہور شخصیات اور موسیقار، بارک اوباما کی طرف سے امریکی یونیورسٹیوں میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم میں حصہ لیں گے۔ ’یہ ہم پر منحصر ہے‘ کے نام سے شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ جب وہ اپنے سامنے ایسا کوئی واقعہ ہوتے دیکھیں جو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے تو اس میں مداخلت کریں۔ ایک اندازے کے مطابق یونیورسٹی کی تعلیم دوران ہر پانچ میں سے ایک عورت جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں مہم کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ کیمپسس کے اندر کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا دراصل انسانیت کی توہین ہے۔