صدرنشین بلدیہ نلگنڈہ کے شوہر کا بے دردانہ قتل

رکن اسمبلی کے وینکٹ ریڈی کا شدید اظہار رنج و غم اور حامیوں کیساتھ احتجاج

نلگنڈہ۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ نلگنڈہ صدرنشین کے شوہر کو رات دیر گئے چند نامعلوم افراد نے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔ اس واردات کی اطلاع عام ہوتے ہی نلگنڈہ مستقر میں ماحول کشیدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب صدرنشین بلدیہ نلگنڈہ کے شوہر پی سرینواس رکن اسمبلی نلگنڈہ ڈپٹی سی ایل پی لیڈر کے وینکٹ ریڈی کے دست راست تھے۔ کل رات دیر گئے اپنے ایک قریبی دوست سے جھگڑا ہونے کی اطلاع پر اپنے مکان سے روانہ ہوئے اپنے مکان کے قریب میں بھی چند نوجوان حالت نشہ میں تھے۔ سرینواس سے الجھ گئے۔ دوران مباحثہ ایک نے سرینواس پر حملہ کردیا جس کی وجہ کانگریس قائد نالی میں گرگئے۔ یہ افراد نے فوری ان پر وزنی پتھر ڈال دیا جس کی وجہ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ ان کی اہلیہ گھر سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ پریشانی کی حالت میں صدرنشین بلدیہ نے II ٹاؤن پہنچ گئیں۔ پولیس میں شکایت کی جس پر کانگریس قائد کا قتل ہونے کا انکشاف ہوا۔ اطلاعات کے بموجب پی سرینواس کے رشتہ دار کی الفا کالج کے قریب مرچی کی بنڈی پر حملہ کرنے کی اطلاع پر وہ فوری وہاں پر جارہے تھے کہ یہ افراد ان کے گھر کے قریب رہنے پر ان سے دریافت کیا۔ اس دوران دونوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ اچانک یہ 7 رکنی حملہ آوروں میں سے ایک بی سرینواس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ نالی میں گرپڑے۔ ان حملہ آوروں نے ان پر وزنی پتھر ڈال دیا جس کی وجہ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے اطلاع پاکر فوری ڈاگ اسکواڈ اور پولیس ٹیم لے کر مقامی واردات پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حملہ میں ملوث 7 افراد کی نشاندہی کی ہے جن میں مندرا ملیش ،رام بابو، کے چکری، درگیا، ایم موہن، شرت اور گوپی شامل ہونے شبہ کا اظہار کیا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب 7 کے منجملہ 4 افراد کو جن میں شرت ، رام بابو، ملیش فرار ہیں۔ مابقی 4 جملہ آور کے چکری، ایم گوپی، درگیا، ایم موہن کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے۔ قتل کی واردات پر پہنچ کر نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ اس کی اطلاع پر ڈپٹی فلور لیڈر و رکن اسمبلی نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی نلگنڈہ پہنچ کر صدرنشین بلدیہ بی لکشمی اور افراد کو پرسہ دیا اور شدید رنج و غم میں اپنے حامیوں کے ساتھ کلاک ٹاور سنٹر پہنچ کر احتجاجاً سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا جس کی وجہ ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ بعدازاں ضلع مہتمم پولیس نے پہنچ کر احتجاج کو ختم کرنے کی خاطیوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہونچانے کا تیقن دیا، لیکن رکن اسمبلی نے اپنے احتجاج کو جاری رکھا۔ پولیس نے زبردستی ہٹانے کی کوشش کے دوران رکن اسمبلی جو صبح سے ہی شدید دھوپ میں احتجاج کررہے تھے۔ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صدرنشین بلدیہ اور ان کے شوہر نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر سے نمائندگی بھی کی تھی لیکن حکومت تحفظ فراہم کرنے میںناکام رہی۔ انہوں نے قتل کی مکمل تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث افراد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صدرنشین بلدیہ بی لکشمی نے کہا کہ حکومت ان کے شوہر کو خطرے سے متعلق نمائندگی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں جس کی وجہ سے یہ واردات پیش آئی۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی وی سرینواس جوائنٹ کلکٹر ستیہ نارائنا ریڈی نے بھی نعش کا دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا۔ پولیس کا وسیع تر صیانتی انتظام کیا گیا۔