صدرنشین اقلیتی کمیشن کی وزیر بہبود کے ایشور سے ملاقات

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد قمرالدین نے آج ریاستی وزیر بہبود کے ایشور سے ملاقات کی انہوں نے اقلیتی کمیشن کی کارکردگی سے واقف کروایا۔ کے ایشور نے کمیشن کی کارکردگی میں دلچسپی دکھائی اور کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل میں اقلیتی کمیشن اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے صدرنشین کمیشن کی ستائش کی جنہوں نے ایک سال کے عرصہ میں 400 سے زائد شکایات کی یکسوئی کی ہے جن میں بعض اہم مسائل جیسے امبیڈکر یونیورسٹی میں اردو میڈیم گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسس کی بحالی، مختلف سرکاری محکمہ جات میں 4 فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بنانا شامل ہے۔ محمد قمرالدین نے پارسی اور عیسائی اداروں کو امداد کے سلسلہ میں حکومت سے کی گئی نمائندگی کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی طبقات کے لیے کمیشن کام کررہا ہے۔