نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ عید تمام طبقات اور تمام علاقوں میں منائی جائے گی اور اسے ایک جامع تمدن میں تبدیل کردیا جائے گا۔ مسلم بھائیوں اور بہنوں کو جو ہندوستان اور بیرون ہند مقیم ہیں، مبارکباد دیتے ہوئے صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ عید دوسروں کی خوشی اور وسائل میں جو اُن سے محروم ہیں، اُنھیں شامل کرنے کا تہوار ہے۔ عیدالاضحی تمام طبقات اور علاقوں کو متحد کرتا ہے اور ہندوستان کا ایک جامع تمدن پیدا ہوتا ہے۔