چندی گڑھ ۔ /27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رامناتھ کووند آج ایم سی ایم ڈی اے وی کالج برائے خواتین کی جشن زریں تقریب میں شرکت کیلئے یہاں پہونچے ۔ یہ صدرکووند کا اولین دورہ مرکزی زیرانتظام علاقہ ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنے عہدہ کا جائزہ لیا تھا ۔ وہ آج دوپہر چندی گڑھ پہونچے اور پنجاب راج بھون میں قیام کیلئے روانہ ہوگئے ۔ ان کے ہمراہ ان کی شریک حیات بھی ہیں ۔ ایرپورٹ پر دونوں کا روایتی گارڈ آف آنر کے ساتھ گرمجوش استقبال کیا گیا ۔ پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے گورنر وی پی سنگھ ، بجنور اور کپتان سنگھ سولنکی کے علاوہ اچاریہ دیو ورت کے علاوہ چیف منسٹر ہریانہ کھٹر فینانس منسٹر پنجاب من پریت سنگھ بادل اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ پنجاب اور ہریانہ کے چیف منسٹرس آج رات راج بھون کے عشائیہ کیلئے بھی مدعو ہیں۔ایک عہدیدار کے بموجب پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹس کے دو چیف جج بھی ناشتہ میں شرکت کریں گے۔