جئے پور ۔ 9 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند امکان ہے کہ 13 اور 14 مئی کو راجستھان میں جئے پور اور اجمیر کا دورہ کریں گے ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ صدرجمہوریہ توقع ہے کہ جئے پور میں برلا آڈیٹوریم میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس دو روزہ دورہ کے دوران پشکر اور اجمیرشریف درگاہ کا بھی دورہ کریں گے ۔ جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہاکہ صدرجمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر ضروری انتظامات کے سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈی بی گپتا نے کل مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اجمیر کلکٹر آرتی ڈوگرا نے بھی آج ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے درگاہ شریف کو صدرجمہوریہ کے دورہ کے سلسلہ میں تیاریوں کو قطعیت دی ۔