نئی دہلی۔ 4 فروری (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ہفتہ کے دن وشاکھاپٹنم میں بحری مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔ صدرجمہوریہ جوکہ مسلح افواج کے سربراہ ہیں، اپنی 5 سالہ میعاد کے دوران کم از کم ایک مرتبہ انڈین نول فلیٹ کا مشاہدہ کرتے ہیں جس میں ہندوستانی بحریہ کی جنگی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2016ء بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں 50 سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔ قبل ازیں بین الاقوامی بحری مشقوں کا مظاہرہ جنوری 2001ء میں ممبئی کے ساحل پر کیا گیا تھا۔