صدرجمہوریہ سے شکایت پر پروفیسر جامعہ ملیہ معطل

نئی دہلی۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک پروفیسر کو نامعقول طرز عمل کی بناء معطل کردیا۔ انہوں نے یونیورسٹی اُمور میں بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے صدرجممہوریہ پرنب مکرجی سے نمائندگی کی تھی۔ پروفیسر عبید صدیقی نے بتایا کہ کل رات انہیں معطل کے احکامات موصول ہوئے جس میں یونیورسٹی نے اطلاع دی کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جارہی ہے اور انہیں تین ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ان کے دہلی کے باہر سفر پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جامعہ کے ترجمان مکیش انجن نے بتایا کہ جامعہ ایکٹ کے تحت غلط طرز عمل کی بناء اور یونیورسٹی کے مفاد میں پروفیسر کو معطل کیا گیا ہے۔