صدرایران حسن روحانی کادوسری میعاد کیلئے مقابلہ

تہران ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ مئی میں جب کہ انتخابات منعقد ہوں گے وہ دوسری میعاد کیلئے مقابلہ کریں گے ۔ نائب صدر ایران نے آج کہا کہ حالیہ ہفتوں میں حسن روحانی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ شامل ہوں ۔ 68سالہ روحانی اعتدال پسند سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے عظیم تر سماجی آزادیوں پر زور دیا ہے اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں ہیں ۔ توقع ہے کہ اُن کی دوسری میعاد بھی کامیاب ثابت ہوگی ۔ تاہم 19مئی کے صدر ایران کے انتخابات کیلئے امیدواروں کا رسمی اعلان ہنوز نہیں کیا گیا ہے ۔ حسن روحانی معیشت کو مستحکم بنانے اور عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کے ذریعہ ایران پر عائد تحدیدات کی برخواستگی کیلئے بے انتہا مقبول ہوچکے ہیں ۔ ان کا خیال ہے معاشی قواعد اب حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے اور ناراض سیاسی قائدین کو جیل سے رہا کرنے کیلئے بھی انہوں نے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ۔ قدامت پسند گروپ نے ہنوز اپنے امیدوار کا تعین نہیں کیا ہے ۔