ایف ڈی آر پی ایچ ایف آئی کے زیر اہتمام دہلی میں انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : بانی و صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن لوک ستہ / ایف ڈی آر اور پبلک ہیلت فاونڈیشن آف انڈیا کے تحت 23 اپریل کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی میں راونڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کررہے ہیں ۔ ادویات اور صحت خدمات کے میدانوں کے کئی ماہرین اس میں شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن اور پروفیسر سری ناتھ ریڈی ( پی ایچ ایف آئی ) این آئی ٹی آئی آیوگ سے قبل تفصیلی پریزنٹیشن پیش کریں گے ۔ اس موقع پر لوک ستہ / ایف ڈی آر صحت پر ایک تفصیلی جامع دستاویز منصوبہ پیش کریں جس سے دہلی اور ملک کا ہر شہری مفت استفادہ کرسکتا ہے ۔ صحت برائے تمام کو لوک ستہ نے مختلف ممالک میں صحت کے بارے میں کافی مواد اکھٹا کرنے کے بعد تیار کیا ہے ۔ ایک صحت رپورٹ تیار کی گئی جس میں صحت و زندگی کے متعلق مختلف تجربات کو یکجا کیا گیا ہے ۔۔