صحت مند دماغ کیلئے تیل بدل بدل کر استعمال کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): اگر آپ خاتون ہیں اور آپ ایک ہی طرح کا تیل استعمال کرتی ہیں تو اس سے ناسیر شدہ فیٹی ایسڈ کا توازن بگڑ سکتا ہے جس سے صحت کی پیچیدگیاں ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کے بموجب اگر ایک ہی طرح کا کھانے کا تیل استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے جسم میں ناسیر شدہ فیٹی ایسڈ اومیگا 3 ، اومیگا 6 کا توازن بگڑتا ہے جو کہ صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ جس سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہونے ، حمل کی پیچیدگی اور حمل کی پیچیدگیاں بھی ہوتی ہیں ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن ( این آئی این ) کی ڈائرکٹر ڈاکٹر ہیما لتا نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک ہی تیل کے استعمال سے ہونے والے صحت کے مسائل پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی طرح کے تیل کے استعمال سے دماغ کی کارکردگی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذا صحت مند دماغ کے لیے کھانے کے تیل کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹر لتا نے ایک ہی تیل کی عادت کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی تیل کھانے سے نہ صرف خواتین اور بچے بلکہ مردوں میں بھی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ لہذا بہتر ہے کہ کھانے کے تیل کو بدل کر استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ ہندوستان میں عوام کا یہ مزاج ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی برانڈ کی اشیاء استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں اس لیے بہتر ہوگا کہ تیل کے استعمال میں یہ عادت بدلی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا فیٹی ایسڈ کو 2 زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں پہلی سیر شدہ فیٹی ایسڈ اور دوسری غیر سیرشدہ فیٹی ایسڈ اور ان میں اومیگا 3 ( این 3 ) اور اومیگا 6 ( این 6 ) بھی موجود ہوتے ہیں ۔۔