حیدرآباد۔/28 فبروری، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے متوفی صحافیوں کے ورثاء کو آج یہاں تلگو یونیورسٹی میں فی کس ایک لاکھ روپئے تقسیم کئے۔ قانون ساز کونسل کے صدرنشین کے سوامی گوڑ، ایم پی کے کیشو راؤ، گورنمنٹ اڈوائزر کے وی رمنا چاری، چیرمین پریس اکیڈیمی اے نارائنا نے ریاست کے74 جرنلسٹ فیملیوں کے ورثاء کو چیکس حوالے کئے۔ اس پروگرام میں حیدرآباد کی 9 فیملیاں شریک ہوئیں اور بقیہ کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔