صحافیوں کے عشائیہ میں ٹرمپ کی عدم شرکت

واشنگٹن۔ 26 فروری (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس برس صدر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ میں شرکت  نہیں ہوں گے ۔مسٹر ٹرمپ کا یہ فیصلہ کچھ میڈیا اداروں اور وائٹ ہاؤس کے درمیان خراب ہوتے تعلقات کے بعد آیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو بی بی سی، نیو یارک ٹائمز اور سی این این سمیت کئی بڑے میڈیا اداروں کے صحافیوں کو ٹرمپ کے ترجمان شان سپائسر کی پریس کانفرنس میں شامل نہیں ہونے دیا تھا۔ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، "اس برس وائٹ ہاؤسکرسپانڈنٹا اسوسی ایشن کی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ میں میں شامل نہیں ہو سکوں گا۔ اس شاندار شام کے لئے آپ سب کو میری بہت ساری نیک تمنائیں۔”ٹرمپ دوسرے ایسے صدر ہوں گے جو رڈنر میں شرکت نہیں کریں گے ۔اس سے پہلے رونالڈ ریگن نے 1981 میں اس رات کے کھانے میں شریک نہیں ہوئے تھے ۔وہیں دوسری طرف صحافیوں کے گروپ نے کہا کہ ٹرمپ کی غیر موجودگی کے باوجود وہ 29 اپریل کو ہونے والے اس ڈنر کا اہتمام کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹ اسوسی  ایشن تقریبا سوبرسوں سے ہر برس صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرتی رہی ہے۔

 

آسٹریلیا کا اولین دورہ حیرت انگیز
وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو کا بیان
سڈنی ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بنجامن نتن یاہو نے اپنے اولین دورہ آسٹریلیا کو حیرت انگیز قرار دیا ۔ نتن یاہو اور ان کی شریک حیات سارا نے اپنے 5روزہ دورہ آسٹریلیا اور وزیرخارجہ آسٹریلیا جولی بشپ سے ملاقات کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی عوام حیرت انگیز ہیں ۔ نتن یاہو نے بشپ کے ساتھ مذاق بھی کیا جو حال ہی میں برطانیہ اور امریکہ کا دورہ کرچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے راستہ میں آنے والے ممالک کا دورہ کیا ہے ۔