صبح کا کیسا سہانا وقت ہوتا ہے صبح سویرے میرا دوست مٹھو میاں میرے گھر آکر آواز دیتا ہے ۔ ہم دونوں سیر کیلئے دریا پار چلے جاتے ہیں ۔ اس وقت ہلکی ہلکی ہوا چلتی ہے ۔ ٹھنڈک ہوتی ہے ۔ پرندے چہچہاتے ہیں ۔ ہری ہری گھاس پر شبنم کے قطرے موتی معلوم ہوتے ہیں۔
راستے میں ہم بہت سے لوگوں کو سیر کرتے دیکھتے ہیں ۔ کوئی مویشی ہانک کر کھیتوں میں لے جاتے ہیں ۔ سبھی خوش اور ہشاش بشاش نظرآتے ہیں ۔ کوئی گاتا ہے کوئی دوڑتا ہے جب دریا پر جاتے ہیں تو ٹھنڈی ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ اس طرح پھیپھڑوں میں تازہ اور صاف ہوا پہنچتی ہے ۔ دریا میں نہاتے ہیں۔ اتنے میںسورج نکلتا ہے ۔ عجیب دل کش منظر ہوتا ہے ۔ سارا دن طبیعت خوش رہتی ہے ۔ کام خوب شوق سے ہوتا ہے ۔سستی پاس نہیں پھٹکتی ۔ غرض یہ کہ صبح کی سیرصحت کیلئے بہت ہی مفید ہے ۔