صادق جمال انکاؤنٹر، دو پولیس عہدیداروں کی ضمانت منظور

احمدآباد۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے 2003 ء صادق جمال فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں دو پولیس عہدیداروں کی باقاعدہ ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ جج زیڈ کے سید نے جے جی پرمار اور ارشاد علی سید کی ضمانت منظور کی ۔ یہ دونوں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدہ پر سبکدوش ہوچکے ہیں۔ ان دونوں پر 2003 ء انکاؤنٹر میں جس وقت وہ سٹی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹرس تھے ، صادق جمال پر گولی مارنے کا الزام ہے ۔ پرمار اور سید نے گزشتہ ماہ درخواست ضمانت میں یہ عذر پیش کیا کہ دیگر ملزمین کو مختلف عوارض اور طبی بنیادوں پر ضمانت دی جاچکی ہے لیکن اُن کے ساتھ امتیاز برتا جارہاہے ۔