شیوسینا کا تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر غور

ممبئی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے تلگودیشم کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تائید کے بارے میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ اس بات پر غور کررہی ہیکہ اس تحریک کی تائید کی جائے گی۔ پارٹی کے سینئر قائد سنجے راوت نے آج اس کا انکشاف کیا۔ راوت کا یہ تبصرہ پارٹی کے بی جے پی کے ساتھ روابط کے باوجود ہے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے۔