ممبئی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر راشٹریہ سماج پارٹی مہادیو جانکار نے کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی کو نشستوں کی تقسیم کے فارمولہ کو کل تک قطعیت دے دینی چاہئے اور انتباہ دیا کہ اگر اتحاد نے اس کے خلاف کیا تو وہ اتحاد سے ترکِ تعلق کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے تنازعہ کی کل تک یکسوئی نہ کی جائے تو وہ سوابھیمانی شیٹکری سنگھنا کے پرچم تلے تمام 288 نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔ یہ سیاسی پارٹی راجن شیٹی کی زیر قیادت قائم کی گئی ہے۔