کانپور 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کانگریس سربراہ راج ببر نے آج کہاکہ اترپردیش میں وزارت اعلیٰ کی امیدوار شیلا ڈکشٹ اِس ریاست کی ترقی اور اِسے خوبصورت بنانے کیلئے اُسی طرح کام کریں گی جیسے اُنھوں نے دہلی میں کیا ہے۔ راج ببر نیکہاکہ دہلی کو مغلوں نے قائم کیا، اِسے انگریزوں نے ترقی دی اور بعد میں شیلا ڈکشٹ نے خوبصورت بنایا۔