کولکتہ ۔ /4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شیعہ عالم دین نے جو کولکتہ کے ساکن ہیں لکھنؤ کی شیعہ برادری کی مذمت کی جس نے آر ایس ایس کے پرچم تلے وزیراعظم نریندر مودی کو بی جے پی کا آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے وزارت عظمیٰ کا امیدوار مقرر کرنے کے فیصلے کی تائید کا اعلان کیا گیا ہے ۔ عالم دین مولانا ذکی حسین رضوی کولکتہ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ملک کی شیعہ برادری بی جے پی یا نریندر مودی کی تائید کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے ۔ یہ فیصلہ لکھنؤ کی شیعہ برادری کا ہے جو آر ایس ایس کے پرچم تلے کیا گیا ہے ۔ اس کا ملک کے دیگر شیعہ افراد سے کوئی تعلق نہیں ہے جو نا تو کسی پارٹی میں شامل ہیں اور نہ کسی سیاسی تنظیم میں شیعہ برادری کے آر ایس ایس کے صدر بوکل نواب قبل ازیں بی جے پی کے رکن کونسل رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ شیعہ مسلمانوں میں مودی کی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وزارت عظمیٰ کی امیدواری اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے فیصلے کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔