شیعہ رشتوں کا کل دوبدو پروگرام

دیوڑھی نواب عنایت بہادر میں مقرر ، ادارہ سیاست اور سیرت الزہرہ کمیٹی سے اہتمام
حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( پریس نوٹ ) ادارہ سیاست اور مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی کے مشترکہ زیر اہتمام 26 اگسٹ بروز اتوار دوپہر 1.30 بجے سے دیوڑھی نواب عنایت بہادر منڈی میر عالم میں شیعہ رشتوں کا دوبدو پروگرام منعقد ہوگا۔یہ بات صدر سیرت الزہرہ کمیٹی جناب علی رضا نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شیعہ برادری کے بے حد اصرار پر یہ پروگرام رکھا گیا ہے جس میں تلنگانہ ، بیرون تلنگانہ اور بیرون ممالک کے افراد اپنے رشتے طئے کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ کریں گے۔ جناب علی رضا نے شیعہ افراد خاندان سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے رشتوں کیلئے 25 اگسٹ تک ان کے پاس تفصیلات درج کروائیں تاکہ مناسب رشتوں کا انتخاب ہوسکے۔ دوبہ دو پروگرام میں رجسٹریشن کا آغاز ایک بجے دن دیوڑھی عنایت بہادر میں ہوگا۔ سرپرستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پروگرام میں شرکت کے وقت اپنے ہمراہ لڑکے اور لڑکیوں کا بائیو ڈاٹا اور دو عدد فوٹوز ساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9391144469 پر ربط کریں۔