شیعہ برادری کے رشتوں کے لیے مفت دوبہ دو پروگرام

17 جنوری کو دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ منڈی میر عالم میں مقرر ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 53 واں اور شیعہ برادری کا چوتھا دو بہ دو ملاقات پروگرام 17 جنوری کو 2 بجے دن تا 5 بجے شام دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی عالم میں منعقد ہوگا ۔ جس میں صرف شیعہ لڑکے اور لڑکیوں کے شادیوں کے لیے رشتے طئے کرنے والدین کو سہولت رہے گی ۔ اس سے قبل منعقدہ پروگرام میں دونوں شہروں سے ہی نہیں بلکہ شہر کے مضافاتی علاقوں اور اضلاع و دیگر ریاستوں سے والدین نے شرکت کی اور لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے لیے باہمی ملاقات کی ، جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے تعاون و اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر والدین و سرپرستوں کو باہمی مشاورت کی پوری سہولت مہیا کی جائے گی اور انٹرمیڈیٹ سے لے کر پوسٹ گریجویشن ، گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والے لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور خود والدین و سرپرست موجود رہیں گے تاکہ آپسی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کے طئے کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ مفت رجسٹریشن کے ایک ’ خصوصی رجسٹریشن کاونٹر ‘ بھی ہوگا ۔ شیعہ والدین و سرپرست اس دو بہ دو ملاقات پروگرام کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ روزآنہ پیر تا ہفتہ 11 بجے دن تا 5 بجے شام دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر سہولت رکھی گئی ہے ۔ وہ رجسٹریشن کروائیں ۔ اس پروگرام میں جلسہ شعور  بیداری رکھا گیا ہے ۔ جس کی نگرانی جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ اس پروگرام میں ممتاز شیعہ علماء و ذاکرین کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے علی رضا فون نمبر 9391144469 یا محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم 9394801526 سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔ ایم ڈی ایف کے اراکین احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، دیگر اراکین نے شیعہ والدین و سرپرستوں سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔