شیعہ برادری کے رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

٭ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکوں و لڑکیوں کے لئے رشتے طئے کرنے کے سلسلے میں والدین و سرپرستوں کا پہلی بار دوبدو پروگرام منعقد ہوا۔
٭ عاشور خانہ حسینیہ عنایت جنگ جو اپنی تاریخی حیثیت رکھتا ہے، وہاں اس پروگرام کا اہتمام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر نواب عنایت جنگ بہادر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
٭ دوبدو پروگرام میں برسرموقع پانچ رشتوں کے طئے ہونے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی والدین و سرپرستوں نے باہمی مشاورت کے ذریعہ اصولی طور پر گیارہ رشتے طئے کئے۔
٭ 38 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں لڑکیوں کے 95 اور لڑکیوں کے 43 نئے رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ شیعہ علماء علامہ اعجاز فرخ، ذاکر اہل بیت مولانا علی مرتضی اور مولانا شان حیدر کے خطاب سے سامعین کافی محظوظ ہوئے۔
٭ دوبدو پروگرام میں تقریباً 2000 والدین و سرپرستوں نے شرکت کی جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔
٭ ایم ڈی ایف کے عہدیدار و کارکنوں نے جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی قیادت میں رجسٹریشن، کونسلنگ اور باہمی مشاورت کو کامیاب بنانے میں نمایاں حصہ لیا۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خاں پروگرام کے آغاز سے اختتام تک دوبدو پروگرام میں شریک تھے۔
٭ دوبدو پروگرام کا شام 6:30 بجے اختتام عمل میں آیا۔