شیعہ برادری کے رشتوں کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی نے بتایا کہ روزنامہ سیاست ، میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم و مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی  کے زیر اہتمام شیعہ برادری کے رشتوں کا دوبدو ملاقات پروگرام 12 مارچ اتوار 2 تا قبل مغرب زیر صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، دیوڑھی نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم منعقد ہوگا ۔ جناب باقر علی خاں حال مقیم کینڈا و نواب اشرف حسین کے علاوہ ممتاز شیعہ علماء و ذاکرین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ پروگرام کے ذریعہ اب تک متعدد رشتے طئے ہوچکے ان سرپرستوں کو بھی شرکت اور مخاطب کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ سرپرست بائیو ڈاٹا فارمس جناب اصغر نواب دیوڑھی عنایت جنگ بہادر اور جناب شجاعت علی آر آر ہارڈ ویر روبرو مسکان چلڈرنس کلینک نور خاں بازار سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب علی رضا 9391144469 اور جناب ایم اے قدیر 9394801526 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ دفتر ایم ڈی ایف میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔۔