دبئی۔6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے حکمراں خاندان کی ایک خاتون رکن شیخہ موزا المکتوم ۔امارات کی پہلی خاتون کمرشیل پائلٹ بن گئی ہیں۔ جس پر مکتوم خاندان کے چند ارکان نے انسٹاگرام پر اس نو عمر و ہونہار لڑکی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شیخہ لطیفہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹیگرام پوسٹ اکائونٹ پر اپنی بھانجی شیخ موزا کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس کے ساتھ یہ عبارت درج تھی ’’موزا مروان میری بہن کی بیٹی۔ خاندان کی پہلی خاتون پائلٹ جو امارات کے لیے پہلی کمرشیل پائلٹ کی حیثیت سے پہلی اعانتی پرواز پر ہیں۔ جب تک آپ کسی (مقصد کا) خواب دیکھیں گے اپنے مقاصد حاصل کرتے رہیں گے۔‘‘ حکمراں خاندان کے دیگر ارکان نے جواں سال شاہی خاتون پائلٹ کو مبارکباد دی۔ شیخہ مائیثہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشیل میڈیا پر لکھا ’’آپ پر بے پناہ فخر ہے میری چچازاد بہن۔‘‘ اس ایر لائینس کا پتہ نہیں چلا ہے جس کے لیے وہ طیارے اڑائیں گی لیکن ان کا یونیفارم امارات ایر لائینس کے پائلٹس کے مماثل تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ شہری ہوا بازی نے پائلٹ سے انجینئر کی سطح پر خواتین کی کثیر تعداد وابستہ ہے جبکہ پڑوسی ملک سعودی عرب میں خواتین کی کار ڈرائیونگ بھی ممنوع ہے۔ اتحاد ایرویز نے 2016 ء میں اعلان کیا تھا کہ اس کے عملہ میں متحدہ عرب امارات کی 50 فیصد خواتین ہیں جن میں 50 اماراتی خواتین پائلٹس بھی ہیں۔ حالیہ برسوں میں امارات کی ایک خاتون لڑاکا پائلٹ میجر مریم المنصوری دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں ابھر آئی تھیں جب انہوں نے شام میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف فضائی حملوں میں بمباری کی تھی۔
ترکی میں دو زلزلے، متعدد گھر منہدم
انقرہ۔6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کا شمالی ساحلی علاقہ آج 5.3 شدت کے دو زلزلوں سے دہل گیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم پانچ دیہاتوں میں درجنوں گھروں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ترکی کے شمال مغربی صوبہ کنکالے کے آئیورچک ٹائون میں 6:51 بجے پہلا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ دوسرا زلزلہ دوپہر 1:58 بجے ہوا جس کا مبدا بھی پہلے مقام پر ہی تھا۔ صوبائی گورنر نے کہا کہ پہلے زلزلہ میں کم سے کم 90 گھر تباہ ہوگئی۔