شہید فوجی سپاہیوں کے بچوں کو مفت تعلیم کی بحالی پر زور

ایکس سرویس مین کی حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو یادداشت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ایکس سرویس مین نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر اور چیرمین ضلع سینک بورڈ ، حیدرآباد ڈسٹرکٹ ڈاکٹر یوگیتا رانا کے ذریعہ صدر جمہوریہ ہند کو ایک یادداشت پیش کی ۔ یہ یادداشت ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد کو ریجنل سینک ویلفیر آفیسر لفٹننٹ کے پراوین کمار نے حوالہ کی ۔ اس یادداشت میں صدر جمہوریہ پر زور دیا گیا کہ قوم کے کاز کے لیے زندگی قربان کردینے والے شہید فوجی سپاہیوں کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کی جائے اور حکومت کو اس سلسلہ میں مشورہ دیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے وفد کو بتایا کہ وہ اس یادداشت کو تمام متعلقہ اتھارٹیز کو انفارمیشن کے ساتھ صدر جمہوریہ کو روانہ کریں گی ۔ اس وفد میں لفٹننٹ کے پراوین کمار ، مسز نسرین خان زوجہ لانس نائیک محمد فیروز خاں مرحوم ، میر عابد علی صدر ایکس سرویس مین ویلفیر اسوسی ایشن ، حیدرآباد ، ایم ناگیشور راؤ سکریٹری جنرل آل انڈیا ایکس سرویس مین کوآرڈینیشن کمیٹی ، حیدرآباد چیاپٹر اور دوسرے شامل تھے ۔۔